سیرت المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم (ادریسی)
سیرت المصطفی ﷺ
مصنف :
حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلویؒ
تین جلدیں، عمدہ طباعت
بذریعہ ڈاک یا کوریر گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں!
+91-7900900910
wa.me/917900900910
📚دیوبند اسٹور آن لائن
___________________________________________
#کتاب_کا_مختصر_تعارف
مصنف (مولانا ادریس کاندھلویؒ) کی زبانی :
’’اس دور میں اگرچہ سیرت نبوی پر چھوٹی اور بڑی بہت سی کتابیں لکھی گئیں اور لکھی جا رہی ہیں لیکن ان کے مؤلفین اور مصنفین زیادہ تر فلسفہ جدیدہ اور یورپ کے فلاسفروں سے اس قدر مرعوب اور خوفزدہ ہیں کہ یہ چاہتے ہیں کہ آیات اور احادیث کو توڑ موڑ کر کسی طرح فلسفہ اور سائنس کے مطابق کر دیں اور انگریزی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یہ باور کرا دیں کہ عباد با اللہ آنحضرت ﷺ کا کوئی فعل اور کوئی فعل مغربی تہذیب وتمدن اور موجودہ فلسفہ اور سائنس کے خلاف نہ تھا۔ (...)اس لیے اس ناچیز نے یہ ارادہ کیا کہ سیرت میں ایک ایسی کتاب لکھی جائے جس میں اگر ایک طرف غیر مستند اور غیر معتبر روایات سے پرہیز کیا جائے تو دوسری طرف کسی ڈاکٹر یا فلاسفر سے گھبرا کر نہ کسی روایت کو چھپایا جائے اور نہ کسی حدیث میں ان کی خاطر سے کوئی تاویل کی جائے اور نہ راویوں پر جرح کر کے اس حدیث کو غیر معتبر بنانے کی کوشش کی جائے۔ اس ناچیز کا مسلک یہ ہے جو آپ کے سامنے پیش کر دیا۔‘‘ (سیرت مصطفی ﷺ)
حکیم الامت حضرت مولانا #اشرف_علی_تھانویؒ لکھتے ہیں :
میں نے کتاب "سیرۃ المصطفٰیﷺ" کے مقاماتِ ذیل خود فاضل مؤلف جامع کمالات علمیہ و عملیہ مولوی حافظ ادریس کاندھلوی سلمہ اللہ تعالیٰ کی زبانی سنے جس کے سُننے کے وقت بلکل یہ منظر سامنے تھا :
یزیدک وجھہ حسنا
اذا ما زدتہ نظرا
وہ مقامات یہ ہیں ۔ اول دیباچہ کتاب۔ ثانی بدءالوحی کا بیان جس میں رؤیا صالحہ کے جزو نبوت ہونے پر کلام کیا ہے اور اس کے اسرار و حکم۔ ثالث در بارنجاشی میں حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی تقریر۔ رابع اصحاب صفہ کا بیان۔ خامس حضرات انبیاء اور علیہم اسلام کی نزاہت قبل نبوت بھی۔
سیر کے جتنے ضروری حقوق اور لوازم ہیں ماشاءاللہ ان کو خاص طور پر پورا کیا گیا ہے ۔ جزاه الله تعالی احسن الجزاء ۔ (حضرت تھانویؒ)
کتاب کی تربیت کچھ اس طرح ہے :
#جلداول
جلد اول حسب ذیل اہم مباحث پر مشتمل ہے
1۔ سلسلہ نسب اطہر، حضورﷺ کے آباء و اجداد کا مختصر حال
2۔ واقعہ اصحاب فیل
3۔ ولادت با سعادت
4۔ وقعہ شق صدر، حقیقت، اسرار وحکم
5۔ خدیجۃ الکبریٰ سے نکاح
6۔ تعمیر کعبہ اور آپﷺ کی تحکیم
7۔ بدء الوحی اور تباشیر نبوت
8۔ نبوت کی حقیقت * 9۔ السابقون الاولون
10۔ اعلان دعوت اسلام
11۔ معجزہ شق القمر
12۔ ہجرت اولیٰ
13۔ عام الحزن
14۔ طائف کا سفر
15۔ واقعہ معراج
16۔ مدینہ منورہ میں اسلام کی ابتدا
17۔ ہجرت مدینہ منورہ
18۔ تحویل قبلہ کا حکم
19۔ نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحیٰ کی ابتدا
#جلددوم
جلد دوم کے اہم مباحث مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ جہاد فی سبیل اللہ
2۔ غزوات
3۔ سرایا
4۔ نزول برأت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ
5۔ حجاب کا حکم
6۔ بادشاہان عالم کے نام دعوت اسلام کے خطوط
7۔ اسلام اور مسئلہ غلامی
8۔ صلح حدیبیہ
#جلدسوم
سیرت مصطفیٰﷺ کی سوم جلد حسب ذیل اہم مباحث کا احاطہ کیے ہوئے ہے:
1۔ فتح مکہ
2۔ تحریم متعہ
3۔ ابو بکر صدیق کا امیر حج مقرر ہونا۔
4۔ حجۃ الوداع
5۔ رسول اللہﷺ کی علالت
6۔ ابو بکر صدیق کی امامت صلوٰۃ
7۔ وصال۔ نبی کریمﷺ* 8۔ بیعت ابو بکر صدیق
9۔ ازواج مطہرات
10۔ تشبہ بالکفار کی حقیقت
11۔ معجزات۔ دلائل نبوت
12۔ بشارت انبیا سابقین دربارہ نبی اکرمﷺ
دیوبند اسٹور آن لائن
رابطہ : 7900900910